ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع کی ترقی کےلئے ایک دو ڈھونگی ماہرین ماحولیات رکاوٹ بنے ہوئےہیں: ضلع نگراں کار وزیر ہیبار

اترکنڑا ضلع کی ترقی کےلئے ایک دو ڈھونگی ماہرین ماحولیات رکاوٹ بنے ہوئےہیں: ضلع نگراں کار وزیر ہیبار

Tue, 02 Nov 2021 18:59:33    S.O. News Service

کاروار : 2؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع کی ترقی کےلئے ایک دو ڈھونگی ماہر ماحولیات سدراہ بنے ہوئے ہیں انہی کی وجہ سے ضلع کی ترقی نہیں ہوپارہی ہے، اگر ہبلی۔ انکولہ ریلوے منصوبہ جاری ہوجاتاہے تو ضلع کی تصویر ہی بدل جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار کا ضلع نگراں کار وزیر شیو رام ہیبار نے  کیا۔

اخبارنویسوں سےبات کرتےہوئے انہوں نے  کہاکہ ہبلی۔ انکولہ ریلوے لائن کا 1993میں اس وقت کے وزیر اعظم نے سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اس وقت منصوبے کےلئے 316کروڑروپئے کی لاگت آرہی تھی جو اب بڑھ کر 700کروڑروپئے ہوگئی ہے، اس کےلئے صرف ایک دو ڈھونگی ماہر ین ماحولیات ہی اہم وجہ سبب بنے ہیں۔وزیر موصوف نے کہاکہ  اترکنڑاضلع کے نوجوانوں کو روزگار دینےوالی سرمایہ کاری ہو، صنعت کا قیام ہو اور سیاحت کی ترقی کے لئے  ریلوے منصوبہ اشد ضروری ہے۔ دکشن کنڑا، اُڈپی اور پڑوس کے گوا کی ترقی ہماری آنکھوں کو خیرہ کردیتی ہے۔ لیکن کیاکریں ، ہمارے ایک دو ماحولیات کے ماہرین سبھی کاموں کے لئے رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔ وزیر موصوف نے اسے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ  ضلع کےبے روزگار  نوجوانوں کی خاطر کسی بھی منصوبےکی مخالفت نہ  کریں۔


Share: